افغانستان میں بی ایل اے کا کوئی وجود نہیں، افغان وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ترجمان نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو آزادی پسند قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے کسی بھی رکن کی افغانستان میں موجودگی نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اسلامی امارت کے ساتھ کبھی کوئی تعلق رہا ہے اور نہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کی جانب سے ہائی جیک کیے جانے کے واقعہ پر ردعمل اور پاکستان فوج کی جانب سے افغانستان پر بی ایل اے کو پناہ دینے اور اور جعفر ایکسپریس حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے حوالے سے افغان وزرات خارجہ کے ترجمان عبدالکہار بلخی نے سختی سے تردید کی ہے۔ طالبان وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی فوج کے ترجمان کی جانب سے بلوچستان صوبے میں ایک مسافر ٹرین پر حملے کو افغانستان کے ساتھ جوڑنے کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے بجائے اپنے سکیورٹی اور اندرونی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو آزادی پسند قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے کسی بھی رکن کی افغانستان میں موجودگی نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اسلامی امارت کے ساتھ کبھی کوئی تعلق رہا ہے اور نہ ہے۔ انہوں کہا ہے کہ ہمیں اس واقعے میں بے گناہ لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، سیاسی مقاصد کے لیے عام شہریوں کی قربانی دینا کسی صورت جائز نہیں۔ سختی سے تردید کی ہے۔ طالبان وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی فوج کے ترجمان کی جانب سے بلوچستان صوبے میں ایک مسافر ٹرین پر حملے کو افغانستان کے ساتھ جوڑنے کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی جانب سے کے ترجمان کہا ہے کہ بی ایل اے ہے اور نہ کے ساتھ سختی سے
پڑھیں:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔
سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Tagsپاکستان