اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد احتجاج کریں گے۔ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا۔ حکومت اور ادارے بند گلی میں ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد ہم احتجاج میں جائیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا، بندگلی میں ہم نہیں، حکومت اور ادارے ہیں، ہم ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں آئے اپوزیشن رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

اڈیالہ جیل میں آئے اپوزیشن رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ منے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست لکھ دی ، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، وزیر دفاع کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیئے، حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیئے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا واحد حل بانی پی ٹی آئی ہے، ہماری پوری پارٹی نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی مذمت کی ہے، حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے، پاکستان کو درپیش مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیئے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا دشمن کے بیانیہ کو کاونٹر کرنا ہے تو عوام کو حقائق بتائیں، پاکستان کے تمام سیاسی لیڈرز جو جیلوں میں ہیں انکو رہا کیا جائے، حکومت کا اعتماد عوام میں ختم ہوچکا ہے، عوام کی امید بانی پی ٹی آئی ہیں، سیاست دانوں کو الزامات کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست میں کہا گیا کہ آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہم دوپہر2 بجے سے گیٹ 5 پر موجود ہیں، درخواست کے متن میں کہا گیا بانی نے متعدد بار ملاقات کا کہا،ایس اوپیز کے مطابق ملاقاتیوں کے نام بھی جیل حکام کو دیئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروا کر ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آپ متعدد بار اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔

درخواست پر عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا کے دستخط موجود ہیں جبکہ درخواست پر جنید اکبر، علامہ راجا ناصر عباس کے دستخط بھی موجود ہیں۔ درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے تحریر کی۔
مزیدپڑھیں:پبلک سیفٹی: کے الیکٹرک کی جانب سےبجلی کے تاروں کے قریب پتنگ بازی سے اجتناب کی اپیل کر دی گئی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کے اسلام آباد جنید اکبر

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری