جنڈولہ میں سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 10 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔ اسلام ٹائمز۔ جنڈولہ میں دہشتگردوں کا ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 10 خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، پاک فوج کے جوانوں نے 9 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر حملہ کیا سکیورٹی فورسز خودکش حملہ
پڑھیں:
فارم 47 کی ناجائز حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، راجہ اظہر
اپنے بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ مہنگائی سے پہلے ہی متاثرہ عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کے صدر راجہ اظہر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اپنے بیان میں راجہ اظہر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے اور موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ غریب اور متوسط طبقے پر ظلم کے مترادف ہے۔
راجہ اظہر نے کہا کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی مؤثر منصوبہ موجود نہیں۔ ان کے بقول حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرائط پر عمل درآمد تو کر رہی ہے لیکن عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہے۔ راجہ اظہر نے کہا کہ مہنگائی سے پہلے ہی متاثرہ عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لے۔
راجہ اظہر نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی پالیسیوں کے باعث ہر نئے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عوام کو بیروزگاری، بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملک بھر کے مزدوروں، کسانوں، تاجروں اور متوسط طبقے کے لیے مزید معاشی مشکلات پیدا کرے گا اور اس کے اثرات اشیائے خور و نوش سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے۔