اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق انتظامیہ کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کاروباری مراکز حسب معمول کھلے ہیں، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مساجد اور اہم سرکاری عمارات کے باہر سیکورٹی انتظامات معمول کے مطابق ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں امن و امان کی کے مطابق
پڑھیں:
عید تعطیلات کے دوران تفریحی مقامات کے لیے کتنی گاڑیاں اسلام میں داخل ہوئیں؟
عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تقریباً 19 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اوسطاً ساڑھے 6 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 22ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری میں داخل ہوئیں۔
عید کے ایام میں ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو بھرپور سفری سہولیات فراہم کیں۔
ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانےترجمان نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1800 سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
مزید پڑھیے: عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
پولیس ترجمان نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن میں 730 سے زائد موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔
105ون ویلرز اور 13 ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 914 گاڑیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد افسران شہریوں کی سہولت کے لیے موجود رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد پولیس اسلام آباد تفریحی مقامات اسلام آباد میں گاڑیوں کے چالان