رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 10 دنوں میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد دو کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اسی عرصے کے دوران 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا، جو مقدس مقام پر مذہبی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجدالحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 350 سعودی نگران چار ہزار صفائی کارکنوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں زمزم کے 20 ہزار ڈسپنسر فراہم کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی چاندی مزید مہنگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اڑان کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کوعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3865 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 410278 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 839 روپے ہوگئی۔