پنجاب پولیس کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنا استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، میں نے عزت کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد ہوگی

آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ کے متن میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھا کہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہے ہیں، اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، اب ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی پنجاب پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمران کشور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس ڈی آئی جی

پڑھیں:

وزارت ریلوے کے ذیلی ادارےکے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب

وزارت ریلوے میں رائٹ سائزنگ کے سلسلے میں وزارت کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے۔

وزارت ریلوے کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے یکم مئی سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے، مستقل ملازمین 3 ماہ، کنٹریکٹ ملازمین نوٹس پیریڈ کے ایک ماہ کی مدت پوری کریں گے۔ سی ای او ریلوے کی ملازمین کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا۔ چوتھے مرحلے کی تجاویز کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پانچویں مرحلے پربھی کام کا آغاز کردیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے کے لیے 5وزارتوں اورڈویژنز کا انتخاب کیا گیا جن میں وزارت خزانہ،پاور ڈویژن ، اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ اورثقافت اوروزارت تعلیم کی کی نشان دہی کی گئی

متعلقہ مضامین

  • وزارت ریلوے کے ذیلی ادارےکے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب
  • وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب
  • کراچی، حساس ادارے اور پولیس نے 3 کروڑ بھتہ طلبی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار
  • پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
  • ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • عمران خان کا جسمانی ریمانڈ ، پنجاب حکومت کی درخواستیں مسترد
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی داخلہ میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا
  • سپریم کورٹ نے عمران خان جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا