انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
انڈونیشیا (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 21 قیدیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 32 تاحال مفرور ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 21 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی ممکنہ وجہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل میں 100 قیدیوں کی گنجائش ہے تام مقامی کے مطابق اُس وقت وہاں 368 مجرم قید تھے۔
آچے ٹینگگارا کے پولیس سربراہ ڈونی سمرسونو نے میڈیا سے گفتوگ میں کہا کہ ہم ابھی تک قیدیوں کی تلاش کر رہے ہیں جو فرار ہوچکے ہیں۔ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ فوری گرفتاری دے دیں ورنہ انھیں مزید سزا مل سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔