بیجنگ میں انسداد علیحدگی قانون کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر سمپوزیم کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بیجنگ میں انسداد علیحدگی قانون کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
ہمیں تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا چاہیے، چاؤ لہ جی
بیجنگ :بیجنگ میں ” انسداد علیحدگی قانون” کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اس سمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا چاہیے، بیرونی مداخلت کو روکنا چاہیے اور قومی وحدت کے عظیم مقصد کو غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 20 سالوں میں، خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے ساتھ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں، ہم نے اس قانون کو مکمل طور پر لاگو کرتے ہوئے علیحدگی اور مداخلت کے خلاف بڑی جدوجہد کی ہے، تائیوان کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کی بہتری کے لیے پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنایا ہے، ایک چین کے اصول کی حفاظت کی ہے اور علیحدگی کے خلاف جدوجہد میں نئی پیشرفت اور نتائج حاصل کیے ہیں۔
چاؤلہ جی نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا اور مادر وطن کی مکمل وحدت کو حاصل کرنا ایک عمومی رجحان، نیک مقصد اور عوام کی خواہش ہے اور یہ چینی قوم کے احیاء میں ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اعتماد اور عزم کو مضبوط کرنا چاہیے اور قومی وحدت کے عمل کو مضبوطی سے آگے بڑھانا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
---فائل فوٹوانسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔