بنگلہ دیش میں ریپ کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )بنگلہ دیش میں ریپ کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جس کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ریپ کی جانے والی بچی کی ماں کی طرف سے درج کرائے گئے ایک مقدمے کے مطابق پانچ مارچ کی رات گئے ماگورا شہر میں بچی کا ریپ اس وقت ہوا جب وہ اپنی بڑی بہن کے گھر میں موجود تھی.
(جاری ہے)
مقدمے کے اندراج کے بعد بچی کی بڑی بہن کے 18 سالہ شوہر کو اس کے والدین اور بھائی سمیت گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے رات گئے بچی کی موت کی خبر سنتے ہی مشتعل ہجوم نے اس مکان پر دھاوا بول دیا جہاں یہ واقعہ مبینہ طور پر پیش آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے مکان کو آگ لگا دی حکومت کے ایک محکمے کے بیان کے مطابق لڑکی جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق ہارٹ اٹیک کے بعد ہلاک ہو گئی. بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ڈاکٹرز نے دو بار اس کی حالت کو مستحکم کرنے کی کامیاب کوشش کی تاہم دل دوبارہ اپنا کام شروع ہونے میں ناکام رہا مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی کی موت کے بعد اس کی والدہ نے کہا کہ میں نے سوچا کہ میری بیٹی بچ جائے گی اور اگر وہ مزید زندہ رہتی تو میں اسے دوبارہ کبھی اکیلے نہ جانے دیتی. لڑکی کی لاش کو فوج کے ہیلی کاپٹر کے زریعے واپس ماگورا لے جایا گیا جہاں علاقہ مکین واقعے کے خلاف شدید احتجاج کر رہے تھے یاد رہے کہ 8مارچ کو ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں تشویشناک حالت میں بچی کو داخل کیا گیا تھا جہاں اس نے تشویشناک حالت میں چھ دن گزارے .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل نے کامیابی سے ھدف کو نشانہ بنایا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایک گھنٹے میں یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہ ام الرشراش اور بئر السبع میں حساس مقام کو تین ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے باوجود یمنی افواج نے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں سمندروں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مسلسل اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔