Express News:
2025-04-25@11:32:41 GMT

اسلام آباد میں غیرملکی  خاتون سے کوکین، آئس برآمد

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

اسلام آباد میں نائجیرین خاتون سے 12 گرام کوکین اور 300 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے  18کروڑ 86 لاکھ سے زائد مالیت کی  927.204 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی میں اسپتال کے قریب نائجیرین باشندے سے 1.

2 کلو چرس، 2 گرام کوکین اور 150 گرام آئس برآمد کی گئی۔ جی 10 اسلام آباد کے قریب نائجیرین خاتون سے 12 گرام کوکین اور 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسقط جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے مسقط جانے والے مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔مسافر نے آئس بیگ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 1.490 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ بلوچستان میں واشک کے علاقے ماشخیل سے 500 کلو افیون اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔ فیصل آباد میں سمن آباد کے قریب سے 291.6 کلو چرس اور 64.4 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

لاہور میں شاہ پور کانجراں میں  گھر سے 9.950 کلو چرس، 1.5کلو آئس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر کے خاتون کو گرفتارکر لیا گیا۔ کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔

شاہ پور کانجراں لاہور کے قریب ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد برآمد ہوئی کے قریب کلو چرس کلو آئس

پڑھیں:

اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے بدھ کے روز صوبائی وزراء کے ہمراہ وزارت میں ملاقات کی۔ وفد میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن گلگت بلتستان رحمت خالق، وزیر زراعت گلگت بلتستان انجینئر محمد انور، وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ، و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ افراد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزراء نے انجینئر امیر مقام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو گلگت بلتستان کے عوام کا وفاقی سطح پر حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششوں اور خلوص نیت پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم درخواست دائر
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی