جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، رہنما جے یو آئی سمیت کئی افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ آر پی او ڈی آئی خان اشفاق انور نے بتایا کہ بم کو مسجد کے محراب میں نصب کیا گیا تھا، حملے کا ہدف مولانا عبداللہ ندیم تھے۔مولانا عبداللہ ندیم جے یو آئی وانا کے امیر اور مسجد کے امام بھی تھے۔مولانا عبداللہ ندیم گزشتہ سال مرزا جان کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کے بعد جے یو آئی وانا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا عبداللہ ندیم
پڑھیں:
سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
سری نگر(اوصاف نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے کئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔
مقبوضہ وادی کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نائب امریکی صدر جی ڈی وانس بھارت میں موجود ہیں، امریکی نائب صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی سری نگر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بعد پہلگام حملے کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے اہم مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔