کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں کالر کی جانب سے کال کرکے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
چند دن قبل جوریہ سعود کے ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے رمضان شو میں صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک کالر نے فون کرکے مولوی صاحب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی سے کال کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ ملیر کے علاقے میں رہتے ہیں اور آئے دن ٹریفک پولیس والے ان کا چالان کر دیتے ہیں۔
ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس گاڑی کے تمام کاغذات ہوتے ہیں جب کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہوتا ہے لیکن اس باوجود ٹریفک پولیس والے کوئی نہ کوئی خرابی نکال کر ان کا چالان کر دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آئے روز ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کاٹنے سے تنگ آ چکے ہیں، اس لیے انہیں کوئی وظیفہ بتایا جائے۔
کالر کی بات پر پروگرام میں موجود مولوی صاحب نے ٹریفک پولیس اہلکاروں اور اعلیٰ افسران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ موٹر سائیکل سوار افراد کا خیال رکھا کریں۔
مولوی صاحب نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ظلم موٹر سائیکل والوں کے ساتھ ہوتا ہے، ایک تو پیٹرول مہنگا، اوپر سے ٹریفک پولیس والے ان کے چالان کاٹتے رہتے ہیں۔
مولوی صاحب نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر موٹر سائیکل سوار دیہاڑی پر مزدوری کرنے جاتے ہیں، اس لیے ان کا خیال کیا کریں۔
ساتھ ہی مولانا صاحب نے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ بھی بتایا اور موٹر سائیکل والوں کو ہدایت کی کہ وہ جیسے ہی ٹریفک پولیس والوں کو دیکھیں وظیفہ پڑھنا شروع کریں، ان کا چالان نہیں ہوگا۔
کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئ، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور زیادہ تر صارفین نے دعویٰ کیا کہ پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے اس طرح کی جعلی کالز کروائی جاتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Express TV (@entexpresstv)
مزیدپڑھیں:ٹی وی کی وہ اداکارائیں جو اپنا مذہب بھول کر ہولی کے رنگوں میں بھیگ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ویڈیو وائرل ٹریفک پولیس موٹر سائیکل مولوی صاحب کی جانب سے سے ٹریفک کالر کی
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔