روس جنگ بندی کی تجویر پر رضامند ہو جائے، جی سیون ممالک کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون کے رکن ممالک نے روس پر زور دیا کہ وہ برابری کی شرائط پر جنگ بندی پر رضامند ہو اور اس پر مکمل عمل درآمد کرے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ماسکو کو متنبّہ کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جی سیون ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ روس امریکہ کی جانب سے تجویر کردہ جنگ بندی معاہدے پر رضامند ہو۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جی سیون کے دو روزہ اجلاس کے حتمی بیان کے مسودے میں روس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے پر رضامند ہو۔ جی سیون حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ رکن ممالک کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا کے سینئر سفارت کاروں نے اس بیان کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن ابھی اس پر جی سیون کے وزرائے خارجہ نے دستخط کرنے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون کے رکن ممالک نے روس پر زور دیا کہ وہ برابری کی شرائط پر جنگ بندی پر رضامند ہو اور اس پر مکمل عمل درآمد کرے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ماسکو کو متنبّہ کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر رضامند ہو جی سیون کے زور دیا
پڑھیں:
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
حسن علی:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہے، موجودہ قانون کے تحت مؤثر اقدامات ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم مسئلہ ہے اور اپوزیشن شاید ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر اسے عدالت میں لے جا رہی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد متفقہ ہے اور اس پر کسی سیاسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔