اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کرغیزستان اور تاجکستان کے مابین سرحدی معاہدہ طے پانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انہوں نے دونوں ممالک کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور دہائیوں سے جاری مذاکراتی عمل کو کامیابی سے انجام تک پہنچانے کے لیے ان کی قیادت اور سیاسی عزم کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ باہمی اعتماد کی بحالی، اچھے ہمسایہ تعلقات اور ناصرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے پُرامن مستقبل کے لیے ان کے مابین تعمیری اور پائیدار تعلقات دیکھنے کے متمنی ہیں۔

یاد رہے کہ کرغیزستان اور تاجکستان کے مابین یہ معاہدہ جمعرات کو اولالذکر کے دارالحکومت بشکیک میں طے پایا جس پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان کرغیزستان کے سرحدی علاقے باتکن کو لے کر حالیہ برسوں میں متعدد بار تناؤ کی کیفیت پیدا ہوئی تھی۔ اس حوالے سے ستمبر 2022 میں دونوں ممالک میں چھ روز تک جنگ بھی چھڑی رہی۔

معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا جو کہ سمتبر 2022 سے منقطع تھا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک

پڑھیں:

سیکورٹی مسائل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قطری و امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو

اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" اور ان کے قطری ہم منصب "محمد بن عبد الرحمن آل ثانی" نے آپس میں ملاقات کی۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزرات خارجہ نے اس ملاقات کی تفصیلات جاری کیں۔ جس میں بتایا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے امریکہ و قطر کے مابین سلامتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ، لبنان، شام اور مشرق وسطیٰ میں مسائل کا حل بھی ان رہنماوں کی گفتگو کا محور رہا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے افغانستان سے امریکی شہریوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ اسی ملاقات کے حوالے سے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • بھارت اور پاکستان کے مابین تقسیم اور جنگ کی تاریخ
  • حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
  • ماحول دوست توانائی کے انقلاب کو روکنا اب ناممکن، یو این چیف
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • سیکورٹی مسائل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قطری و امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے، امریکی صدر
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال