گوگل والٹ کیا ہے، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہو گا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) گوگل والٹ ایک ایپ کی صورت میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل پےمنٹس کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ والٹ اینڈروئڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پےمنٹ کارڈز، لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز جیسی ضروری تفصیلات اور معلومات تک رسائی کا ایک محفوظ، آسان اور مددگار طریقہ ہے۔
سافٹ ویئر انجینئر محمد بن متین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گوگل والٹ ایک عام بٹوے کی ڈیجیٹل شکل ہے، جس میں صارف کو اپنے کارڈز اور نقدی ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان کے مطابق گوگل والٹ جو پہلے 'گوگل پے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اینڈروئڈ آلات پر ادائیگیوں کا ایک ڈیجیٹل نظام ہے۔
ٹیک کمپنیاں آن لائن ہیٹ اسپچیز پر یورپی یونین کے نئے ضابطہ اخلاق پر متفق
انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''یہ ایک ڈیجیٹل والٹ ہے، جو صارفین کو اپنے اینڈروئڈ فونز یا دیگر ڈیوائسز کے ذریعے ادائیگیاں کرنے، لائلٹی کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹرین ٹکٹ اور دیگر کئی طرح کے کارڈز محفوظ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
(جاری ہے)
یعنی وہ سب کچھ جو آپ کے لیے آن لائن ادائیگیاں آسان بنا دیتا ہے۔ اس والٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین نہ صرف آن لائن شاپنگ کر سکیں گے بلکہ ثنا سفیناز، گل احمد، اور جے ڈاٹ سمیت جن سٹورز پر 'ٹَیپ اینڈ پے‘ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے، وہاں وہ اپنے موبائل فونز کے ذریعے ادائیگیاں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہی صارفین دوران سفر اپنے بورڈنگ پاس اور ٹکٹیں بھی باآسانی اسی والٹ میں رکھ اور دکھا سکیں گے۔‘‘ پاکستانی صارفین کے دو اہم مسائللاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ہیلے کالج آف کامرس سے وابستہ اور ای کامرس افیئرز کے ماہر، ڈاکٹر ماجد علی چوہدری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہپاکستان میں ای کامرس صارفین کو فنانشل ٹرانزیکشنز کی حفاظت اور قبولیت کے مسائل کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق کچھ ویب سائٹس بعض کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ادائیگی قبول نہیں کرتی تھیں اور بعض لوگوں کو اپنی رقم کی ترسیل کے محفوظ نہ ہونے کے خدشات کا سامنا رہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب گوگل والٹ کی پاکستان میں بھی دستیابی سے یہ دونوں مسائل حل ہو گئے ہیں، ''اس سے صرف ان لوگوں کو پریشانی ہو گی، جن کے پاس سفید دھن نہیں ہے اور انہیں خطرہ ہے کہ ان کے آمدنی سے زیادہ اخراجات حکومت کے علم میں آ جائیں گے۔ ‘‘
ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی انفینیٹی سافٹ ویئر سولیوشنز کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر وقار عزیز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گوگل والٹ سے حکومت اور صارفین دونوں کو کافی فوائد حاصل ہوں گے۔
لوگ بغیر کسی پریشانی کے کم ٹیکس والی محفوظ ٹرانزیکشنز بھی کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کی معیشت کو ڈاکومنٹ کرنے میں بھی مدد ملے گی اور غیر قانونی ٹرانزیکشنز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔محمد بن متین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گوگل والٹ کی ایپ آسانی سے پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کر کے کسی بھی اینڈروئڈ ڈیوائس پر انسٹال کی جا سکتی ہے جبکہ مختصر اور محدود تصدیقی مراحل سے گزرنے کے بعد کوئی بھی صارف اپنے ڈاکومنٹس اور ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز اس ایپ میں رجسٹر کرا سکتا ہے۔
کئی پاکستانی بینکوں کی گوگل والٹ سروسزاس وقت پاکستان کے جو بینک تجارتی بنیادوں پر گوگل والٹ کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں، ان میں بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک، حبیب بینک، میزان بینک اور یو بی ایل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل والٹ کے ذریعے جاز کیش سروس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
بینکنگ سیکٹر میں کام کرنے والے ایک ماہر کے مطابق آئندہ دنوں میں پاکستان میں الائیڈ بینک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اور جے ایس بینک بھی گوگل والٹ سروس اپنا لیں گے۔
کیا یورپ کا نیا سرچ انجن گوگل کا مقابلہ کر سکے گا؟
ایک سوال کے جواب میں وقار عزیز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گوگل والٹ کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کافی انتظامات کیے گئے ہیں اور انہیں ہیک کرنا یا ان میں مداخلت کرنا آسان نہیں ہو گا۔ اس ضمن میں ایک پاس ورڈ سمیت ایک تصدیقی نظام ہوگا جسے موبائل فون گم ہو جانے کی صورت میں بھی کسی دوسرے کی طرف سے استعمال کیا جانا آسان نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا، ''ویسے آج کل دنیا بھر میں ہیکنگ بھی جتنی زیادہ اور جدید ہو چکی ہے، تو یہ تو مستقبل میں ہی پتہ چل سکے گا کہ یہ والٹ پاکستان میں عام صارفین کو کس حد تک ڈیجیٹل تحفظ فراہم کرتا ہے۔‘‘
نقد ادائیگیاں، جرمن شہری دیگر یورپی باشندوں سے آگے
وقار عزیز کے مطابق گوگل والٹ کی مدد سے متعلقہ بینک کی اجازت کے ساتھ دوسرے ملکوں میں محدود مالی ادائیگیاں بھی ممکن ہوتی ہیں۔
پاکستانی حکومت ملکی معیشت کو ڈاکومنٹ کرنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سال 2028 تک ملک کی 75 فیصد بالغ آبادی کے پاس ذاتی بینک اکاؤنٹ ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں کے ذریعے کے مطابق والٹ کے کے لیے
پڑھیں:
اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس نے گھریلو ملازمین سے متعلق معاشرتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں ایک قصہ سنایا جس نے انہیں نہایت مایوس کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنی سہیلی کی گھر گئی ہوئی تھی، وہاں ان کے بچے اور ان کی ملازمہ کے بچے کھیل رہے تھے۔ سہیلی کے بچوں نے اپنا غلہ توڑا تو اس میں سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے نکلے تو بچوں کے دادا نے انہیں سمجھایا کہ ان پیسوں کو ملازمہ کے بچوں کے ساتھ بانٹ لو۔
اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد سہیلی کے بچے روتے ہوئے اس وقت تو یہ بات آئی گئی ہوگئی لیکن بعد میں، میں نے سنا کہ بچوں کے ساتھ ہوا کیا تھا۔
انہوں نے بچوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بتاتے ہوئے کہا کہ سہیلی کے بچے جب ملازمہ کے بچوں کے ساتھ پیسے بانٹنے گئے تو انہوں نے ملازمہ کے بچوں کو کہا کہ ’تم لوگ تو غریب ہو، یہ پیسے میرے ہیں، تم لوگوں نے اتنے پیسے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے، تمہارے باپ نے بھی اتنے پیسے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے کیونکہ تمھارے پاس یہ غلہ نہیں ہوگا‘، جس پر ملازمہ کے بچوں نے مارنے کا اشارہ کیا۔
اسماء عباس نے ان بچوں کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے بچوں کی تربیت کیسے کر رہے ہیں؟ اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب بچے گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیٹی زارا نور اپنی بیٹی نور جہاں کو صرف ڈیڑھ سال کی عمر سے سیکھاتی ہے کہ گھر میں کام کرنے والی کو باجی کہنا ہے، ان سے اونچی آواز میں بات نہیں کرنی، جبکہ بڑا بیٹا بھی اس بات کا بہت خیال رکھتا ہے۔
انہوں نے بچوں کے رویوں پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس میں ان بچوں کی غلطی نہیں یہ ان کے والدین کی غلطی ہے، یہ والدین اور گھر کے بزرگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو صحیح آداب سکھائیں۔ مالی اعتبار سے اپنے سے کم لوگوں کو کمتر نہ سمجھیں یہ ملازمین ہماری زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں، ہماری مدد کرتے ہیں، یہ قابل احترام اور ہمارے خاندان کے افراد کی طرح ہیں۔