امرتسر، سکھوں کی عبادتگاہ ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں توہین آمیز عمل ، آئرن راڈ سےسکھوں پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
امرتسر (اے بی این نیوز ) ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں 2 افراد نے گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں 5 افراد شدید، 3 کی حالت نازک،جائے وقوعہ سے 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حملے سے پہلے علاقہ کی ریکی کی گئی۔ حملے کے محرک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ واقعہ کمیونٹی کچن یا گرو رام داس لنگر کے قریب پیش آیا۔
مزید پڑھیں :عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیشن کی تشکیل کا جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔
راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔