اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بنگلہ دیش میں مقیم 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کی تکالیف میں کمی لانے اور انہیں خوراک سمیت ضروری امداد کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں ان پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بنگلہ دیش آئے ہیں جہاں انہوں نے میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والے ان لوگوں کو تحفظ دینے پر بنگلہ دیش کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور عالمی برادری سے ان کی مدد کے لیے وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی۔

Tweet URL

انہوں نے بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم روہنگیا کیمپ کے دورے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال رمضان میں کسی بحران زدہ آبادی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ انہوں نے روہنگیا پناہ گزینوں اور بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا جو فیاضانہ طور سے میانمار کے ان مصیبت زدہ لوگوں کے کام آ رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ اس دورے میں پناہ گزینوں نے انہیں بتایا کہ وہ محفوظ طور سے میانمار واپس جانے اور کیمپوں میں رہن سہن کے حالات میں بہتری کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بحرانوں کا سامنا کرنے والے جو لوگ امدادی وسائل میں کمی آنے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان میں کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ ان کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔امدادی وسائل کا بحران

اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور یورپی ممالک سمیت بڑے عطیہ دہندگان کی جانب سے امدادی وسائل کی فراہمی بند کیے جانے یا ان میں بھاری کٹوتیوں کے باعث دنیا بھر میں انسانی امداد کی فراہمی خطرات سے دوچار ہے۔ ان حالات میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں مہیا کی جانے والی غذائی امداد میں بھی کمی آنے کا خدشہ ہے۔

تاہم، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ رکن ممالک سے بات کر کے اس روہنگیا آبادی کے لیے امداد کی ترسیل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حالیہ دنوں مزید بہت سے روہنگیا میانمار سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش آئے ہیں جنہیں اپنے ملک میں مسلمان ہونے کی بنا پر بھی نفرت اور تشدد کا سامنا تھا۔ کل مسلمانوں سے نفرت کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ان لوگوں کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

میانمار ان لوگوں کا وطن ہے جہاں ان کی محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار واپسی ہی پناہ گزینوں کے اس بحران کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاکس بازار میں رہنے والے پناہ گزین تعلیم، ہنر کی تربیت اور خوف کفالت کے مواقع چاہتے ہیں۔ جب لوگوں کو اچھے مستقبل کے امکانات دکھائی نہ دیں تو تشدد، جرائم اور سلامتی کے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔

بنگلہ دیش کا فیاضانہ کردار

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کی ان پناہ گزینوں کے لیے مدد کا اعتراف کرنا ضروری ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود انہیں فیاضانہ مدد فراہم کی ہے۔

کیمپ اور اس میں رہنے والے پناہ گزینوں کو موسمیاتی بحران کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔ موسم گرما میں یہاں شدید گرمی پڑتی ہے اور جنگلوں میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طوفانوں اور مون سون کے موسم میں سیلاب اور پہاڑی تودے لوگوں کے گھروں اور زندگی کے لیے خطرہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ 2018 میں کاکس بازار آئے تھے اور تب سے اب تک اس کیمپ کے حالات میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم مسائل اب بھی باقی ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

عالمی برادری سے اپیل

سیکرٹری جنرل نے میانمار میں متحارب فریقین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تشدد کو روکیں اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ میانمار اور بالخصوص اس کی ریاست راخائن کے حالات بدستور سنگین ہیں جہاں خطرات سے دوچار آبادیوں کو مسلح تنازع اور منظم مظالم سے تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

عالمی برادری روہنگیا بحران سے منہ نہیں موڑ سکتی اور انہیں نظرانداز کرنا قابل قبول نہیں ہو گا۔ ان لوگوں کو بنگلہ دیش میں وقار سے رہنے کے لیے مدد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ میانمار میں امن و انصاف اور روہنگیا کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور ان کے خلاف امتیازی سلوک اور مظالم کا خاتمہ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روہنگیا پناہ گزینوں سیکرٹری جنرل بنگلہ دیش کے کاکس بازار نے کہا کہ ان لوگوں لوگوں کو انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

’مدد کیلئے آوازیں لگائیں لیکن کسی نے نہ سنا‘: اسلام آباد میں کار کے ساتھ ڈوبنے والے ریٹائر کرنل اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارش کے باعث برساتی نالے میں ڈوب جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کی جانب جانے والے راستے کی کھدائی شروع کر دی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بازیابی تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا، اور کرنل قاضی کی کار پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر انہوں نے اسے اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، مگر بپھری لہروں نے موقع نہ دیا اور کار دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں بہتی ہوئی برساتی نالے میں جا گری۔ عینی شاہدین کے مطابق، اسحاق قاضی نے مدد کے لیے آوازیں بھی دیں، مگر ریلے کی شدت کے باعث کوئی بھی ان کی مدد کو نہ پہنچ سکا۔ کار نالے کی زیرِ زمین گزرگاہ میں جا پہنچی، جہاں پانی کا دباؤ بہت زیادہ تھا۔ ریسکیو 1122، نیوی کے غوطہ خوروں اور دیگر امدادی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈرونز، جدید کیمروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سرچ آپریشن کو وسعت دی جا چکی ہے، جبکہ نالے کے اطراف علاقوں میں بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نالے کے اندر موجود زیرزمین چینلز اور پانی کے بہاؤ کا رخ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • امدادی کٹوتیاں: یو این ادارہ نائیجریا میں کارروائیاں بند کرنے پر مجبور
  • شام: فرقہ وارانہ تشدد کا شکار سویدا میں انسانی امداد کی آمد
  • غزہ سے یوکرین تک تنازعات کے پرامن حل میں سفارتکاری کو موقع دیں، گوتیرش
  • سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے: شیری رحمان
  • ’مدد کیلئے آوازیں لگائیں لیکن کسی نے نہ سنا‘: اسلام آباد میں کار کے ساتھ ڈوبنے والے ریٹائر کرنل اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ
  • غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
  • پائیدار ترقی محض خواب نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا وعدہ ہے، گوتیرش
  • شام: یو این ادارے سویدا میں نقل مکانی پر مجبور لوگوں کی مدد میں مصروف