ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن، 2خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن، 2خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
ڈی آئی خان(سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔
سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاوں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10خوارج مارے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انشا اللہ خوارج کو شکست ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ڈی آئی خان
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔