کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کھیلیں گے کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے۔
سندھی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دینے والے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟۔
صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے، چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔
مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نہ فائنل میں پہنچ سکی نہ فائنل ہم تک پہنچ سکا، قومی ٹیم میں کچھ ایسے بالرز بھی ہیں جنہیں میں ہی 5، 6 چھکے مار سکتا ہوں۔
مزید پڑھیں: 2 سابق کرکٹرز نے 1999 ورلڈکپ میں شکست کا ذمہ دار "وسیم اکرم" کو ٹھہرا دیا
انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے بھی بیٹسمین ہیں جنہیں کو میں بھی آرام سے آؤٹ کر سکتا ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔
عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے۔