مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کیخلاف گھیرا مزید تنگ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ملزم ارمغان کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ملزم ارمغان کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے اور دیگر وارداتوں کے مقدمات ضلع جنوبی کے تھانوں میں درج ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی کے عید کے بعد تک ملتوی کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس بوٹ بیسن پولیس نےملزم ارمغان پیش نہیں کیا گیا۔ مقدمے کا تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ملزم ارمغان کیخلاف بوٹ بیسن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے 2 مقدمات میں وکیل کو دھمکیاں دیں تھیں۔ ملزم کیخلاف سیف علی جتوئی ایڈووکیٹ نے 2024ء میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کہ ملزم ارمغان وکیل کو
پڑھیں:
مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
فائل فوٹومظفرگڑھ میں 15 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گيا۔
پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی میں ملزمان نے 15 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کاحکم دے دیا۔
متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ شہر سلطان میں 4 افراد کے خلاف درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے اور ملزمان کے میڈیکل اور فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔