اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) مغربی جرمن شہر کولون سے خبر ر ساں ایجنسی ڈی پی اے کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک پلیاٹیو کیئر کلینک میں کام کرنے والے ایک مرد نرس پر پہلے سے مریضوں کے قتل کے متعدد الزامات عائد تھے تاہم اس کی طرف سے مزید مریضوں کے قتل کی نشاندہی ہوئی ہے۔ عدالت کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق اُس ملزم پر اب ضمنی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

فرانس میں صدر ماکروں کا ’مرنے میں مدد‘ کے مجوزہ قانون کا اعلان

نرس پر جرائم کے عائد الزامات

مغربی جرمن شہر آخن کے ایک ''پلیاٹیو کیئر کلینک‘‘ میں، ایک میل نرس پر لگنے والے ان الزامات میں کہا گیا کہ وہ اپنے کام کے اوقات کو آسان بنانے کے لیے قتل اور دیگر جرائم کا مرتکب ہوا۔

(جاری ہے)

پلیاٹیو کیئر کلینکس میں ایسے مریضوں کو رکھا جاتا ہے جو کسی لاعلاج مرض میں مبتلا ہوں۔

جرمنی کے شہر آخن کی علاقائی عدالت نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کا خیال ہے کہ اس نرس نے پہلے سے لگے الزامات کے علاوہ چار مزید مریضوں کو قتل کیا، جبکہ نو دیگر کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

اسپین چوتھا یورپی ملک جہاں قتلِ رحم اب قانوناﹰ جائز ہو گیا

ملزم نرس کی تفصیلات

44 سالہ ایک جرمن نرس پر اب کُل نو قتل اور 34 افراد کو قتل کی کوشش کے الزامات عائد ہیں۔

اس نرس نے مریضوں کو درد کم کرنے اور سکون فراہم کرنے والی ادویات کی بہت زیادہ مقدار دے کر قتل کی کوشش کی۔ اس اقدام کا مقصد یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نرس اپنی نائٹ شفٹس یا رات کی ڈیوٹی کے دوران اپنے لیے آسانی چاہتا تھا تاکہ اُسے مریضوں کے ساتھ کم سے کم وقت لگانا پڑے۔ چند کیسز میں اس نرس نے مبینہ طور پر مریضوں کو مارنے کی متعدد کوششیں کیں۔

الزامات کے مطابق اس نے یہ تمام جرائم دسمبر 2023 ء اور مئی 2024 ء کے درمیان کیے۔

’جرمن نرس نیلز نے کم از کم97 مریضوں کو ہلاک کیا‘

ملزم کا ٹرائل

مذکورہ ملزم پر لگے ابتدائی 30 الزامات کے لیے عدالتی کارروائی جلد شروع ہونے والی ہے۔ اس میں پانچ قتل اور قتل کی کوشش کے25 الزامات شامل ہیں۔ کورٹ کی خاتون ترجمان کے مطابق اس امر کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ اس ٹرائل میں نرس پر لگے قتل کے ابتدائی کیسز پر کارروائی ہوگی یا اس ٹرائل میں اس پر عائد کیے گئے نئے الزامات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ک م/ا ب ا (ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق ا مریضوں کے مریضوں کو کی کوشش قتل کی

پڑھیں:

راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی

راولپنڈی کی عدالت میں پیشی پر آیا قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ٹیکسلا کچہری کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیشی پر آئے ملزم قدیر سمیت پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد نے جان پر کھیلتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اس دوران کانسٹیبل عابد کو بھی گولی لگی، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ٹیکسلا پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت امین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزم قدیر کو 2019ء کے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا۔

فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا اور ایس پی پوٹھوہار کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کو ایک اور ممکنہ کساد بازاری کا سامنا، بنڈس بینک
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • جرمنی شامی مہاجرین کو اپنے گھر جانے کی اجازت دینا چاہتا ہے
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • ترک انفلوئنسر نے ‘ماریہ بی’ پر سنگین الزامات عائد کردیے
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو دشواریاں