شکاگو: منفرد طرز تعمیر کا شاہکار ‘پائی ہاؤس’ کتنے میں فروخت ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
امریکی ریاست الینوائے میں منفرد طرز تعمیر کا شاہکار گھر 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پرانی ایمبولینس کی ذریعے عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟
‘پائی ہاؤس’ کے نام سے مشہور یہ گھر ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں واقع ہے، جو اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے۔
شکاگو کے ایک شمالی مضافاتی علاقے ڈیئر فیلڈ میں یہ گھر 2003 میں بنایا گیا تھا، ابتدائی طور پر پڑوسوں نے اس کے طرز تعمیر کی شکایت کی تھی۔
پائی ہاؤس میں 2 بیڈ روم ہیں، جن میں سے ایک اوپر اور ایک تہہ خانے میں ہے، اس کے علاوہ واش روم، اسٹوریج شیڈ اور پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں 10 سالہ بچے کا ایک منٹ میں پائی کے 280 ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ
یہ گھر پہلے 2004 میں 3 لاکھ ڈالر، 2007 میں 2 لاکھ 84 ہزار ڈالر، 2020 میں 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر، 2021 میں 2 لاکھ 95 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا پائی ہاؤس شکاگو فروخت منفرد طرز تعمیر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پائی ہاؤس شکاگو وی نیوز ہزار ڈالر پائی ہاؤس
پڑھیں:
حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر سال ہزاروں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں، جبکہ لاکھوں ایسے ہوتے ہیں جو حج کی خواہش رکھتے ہیں، رواں سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم حج 2026 کے لیے اب تک کو 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے، جس پر حکومت نے کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سال 2025 میں دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت کی جانب سے ہر ملک کو حج کے لیے ایک کوٹہ جاری کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کے لیے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی آبادی کے باعث کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے، اس مرتبہ سعودی حکومت سے حج کوٹے میں اضافہ کی درخواست کی جائے گی، حکومت کا موقف ہے پاکستان کے حج کا کوٹہ دو لاکھ 30 ہزار ہونا چاہیے، حج کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری پرائیویٹ سکیموں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔
سال 2025 میں ہونے والے حج کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کے حج کا کوٹہ دیا گیا تھا، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر روانہ ہوتے ہیں، سرکاری کوٹے کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ 23 ہزار 620 پاکستانیوں نے پرائیویٹ کوٹے کے تحت حج کیا تھا، جبکہ 67 ہزار خواہشمند افراد حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج رجسٹریشن حج کوٹہ وزارت مذہبی امور