عوام کیساتھ ہاتھ، پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ ڈیزل پربھی لیوی 10 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپےکر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپےکرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت نے وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے اور اگر پیٹرولیم لیوی میں موجودہ اضافہ نہیں ہوتا تو عوام کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک ریلیف مل سکتا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق لیوی بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کی قسط کے حصول کیلئے کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: روپے فی لیٹر پر لیوی
پڑھیں:
پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔