ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، معروف ہوٹل میں ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60 سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔
اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26 سے 35 سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔
جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3 لاکھ روپے برآمد کیے، جبکہ اروڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔
پوچھ گچھ میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں چڑکوپ کا ایک اور شخص بھی ملوث ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
پووائی پولیس نے بامبے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ کی دفعہ 143(2) اور امورا ٹریفک (انسداد) ایکٹ 1956 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت اروڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بازیاب کی گئی خواتین کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں ضروری مدد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ملازمین کی جانب سے تعلیمی چھٹی کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال سامنے آ گیا۔دستاویزات کے مطابق تعلیمی چھٹی لینے والے بیشتر ملازمین مقررہ وقت میں ڈگری مکمل نہ کر سکے جبکہ کئی ملازمین نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی محکمے میں واپسی نہیں کی۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اکثر ملازمین نے بغیر اجازت ہی تعلیمی چھٹی لی جبکہ کچھ نے چھٹی کے دوران آدھی کے بجائے پوری تنخواہیں وصول کیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ملازمین کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے، 182 ملازمین گریڈ 12 سے گریڈ 19 تک کے مختلف عہدوں پر تعلیمی چھٹی پر گئے اور سالوں بعد بھی واپس نہیں آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈیٹا کی تکمیل کے بعد کارروائیوں کا باضابطہ آغاز ہو گا۔