ڈہرکی؛ مسلح افراد کی ایم پی اے جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سٹی 42 : ڈہرکی کے قریب کھینجو میں مسلح افراد کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔
ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ کھینجو کے علاقے میں ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ سے تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے جام مہتاب ڈہرکا ایک گارڈ جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت ظفر ڈہر کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
ڈی ایس پی نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ اوباڑو، ڈہرکی اور کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں، 3 گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈھر پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعی کی مذمت کرتے ہیں، ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حملے میں جام مہتاب ڈھر کے محافظ کے جانبحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں، حملے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا ۔
شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جام مہتاب
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔