جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر سمیت 2 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
فیڈرل اینویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی ہے، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟
ایف آئی اے کے مطابق مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی ای ویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزا ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، ملزم نے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ مہران خالد اور شہروز جنید کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
مسافر اور ایجنٹون کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایجنٹس گرفتار ایف آئی اے جعلی ویزا کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایجنٹس گرفتار ایف ا ئی اے جعلی ویزا کراچی جانے کی کوشش ایف ا ئی اے
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔