امریکہ کے وسطی حصے میں طوفان نے تباہی مچا دی، کم از کم 33 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) امریکی ریاست کنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں
کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک
ریاسوسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاںت میسوری میں تباہیریاست میسوری کی ہائی وے پٹرول نے طوفان کے سبب 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی اور طوفانی ہواؤں کے سبب ساحل پر کشتیوں کے ایک دوسرے پر لگے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔
میسوری کی پولیس نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ علاقے ''طوفان ، آندھی اور شدید ژالہ باری‘‘ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
میسوری میں اپنے گھر سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کی جانے والی خاتون شہری ایلیسیا ولسن نے ٹی وی چینل کے ایس ڈی کے کو بتایا، ''یہ ایسی سب سے خوفناک چیز تھی جس سے میں اب تک گزری ہوں، ہوا اتنی تیز تھی کہ ہمارے کان پھٹنے والے تھے۔
‘‘ میسیسپی، ٹیکساس اور آرکنساس کی صورتحالریاست مسیسپی کے گورنر کے مطابق اس ریاست کے جنوبی حصے میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور ہفتے کی رات دیر گئے تین افراد لاپتہ تھے۔
دریں اثنا ٹیکساس میں مقامی حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گرد و غبار اور آگ کی وجہ سے گاڑیوں کے حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہمسایہ ریاست آرکنساس میں حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے تین افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔
آرکنساس کی گورنر سارہ ہکابی سینڈرز نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔
سینڈرز نے ایکس پر لکھا، ''انہوں نے آرکنساس کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی انتظامیہ گزشتہ رات کے طوفان کے بعد ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے اس میں مدد کرنے کے لیے موجود ہیں۔
‘‘ دو لاکھ سے زائد گھر اور کاروبار، بجلی سے محرومبجلی کی بندش کے لیے ٹریکنگ سائٹ poweroutage.
وسطی اور جنوبی امریکی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہوما اور کنساس میں منفرد جغرافیائی اور موسمی حالات کی وجہ سے اکثر طوفان اور بگولے اٹھتے ہیں۔
ا ب ا/ک م (اے ایف پی، ڈی پی اے، اے پی)
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، عالمی بینک
اسلام آباد:عالمی بینک کا کہنا ہے کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وزارت اقتصادی امور میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں احد چیمہ اور عثمان ڈیون کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے، کنٹری شراکت داری فریم پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت چلیں گے۔
احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا تعاون قابل تحسین ہے غیرمتزلزل سپورٹ پر عالمی بینک کی لیڈرشپ کے مشکور ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی پی ایف کو موثر طور پر ایمپلیمنٹ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون کا کہنا تھا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کیے گئے۔