بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبد الغفور انجم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ابانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بنچز میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں یکجا کر کے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی کی درخواست اسلام آباد
پڑھیں:
ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔
کراچی کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای...
شہری جوہر عباس نے درخواست میں کہا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔