بنوں؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔