چین، مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ حوئی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی قومی معیشت کے آپریشن پر بریفنگ دی۔
پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک صنعتی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا اور مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.
مارکیٹ کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور کنسیومر گڈز کی مجموعی خوردہ فروخت 83 کھرب 73 ارب 10 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی، جس میں سال بہ سال 4.0 فیصد اضافہ ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔مجموعی طور پر ، جنوری سے فروری تک مختلف میکرو پالیسیوں کے فعال اثرات کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں بہتری آتی رہی اور ترقی کا معیار مسلسل بہتر ہوا۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل
قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں رد و بدل کر دیاگیا ۔
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 4 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11.74 فیصد سے کم ہو کر 11.70 فیصد ہو گئی ہے۔
اسی طرح سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 20بیسس پوائنٹ کا اضافہ کر دیاگیا ہے۔ سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گئی ہے۔
سپیشل سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح میں 20 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان اکائونٹس پر منافع کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گئی،نئی شرح کا اطلاق 22 اپریل سے ہو گیا ہے۔