قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی کمیٹی پر بریفنگ کے لیے قومی اسمبلی ہال کو چیمبر بنانے کی قرارداد منظورکر لی گئی، طارق فضل چوہدری نے قرارداد پیش کی۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ ایوان نے اسمبلی ہال کل قومی سلامتی اجلاس کیلئے استعمال کرنے کی تحریک منظورکر لی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترسیلات زر 13.

2 ارب ڈالرز تھیں، 9 ماہ کی ترسیلات زر کو دیکھیں تو 35 سے 36 ارب تک پہنچ گئی ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کے باعث اتنا بڑا اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے ساتھ پالیسیوں کا تسلسل رکھا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ زیرغورنہیں ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کوئی اضافہ زیرغورنہیں۔وزارتِ خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ وزارت ملازمین کی نجی مکانوں کی ہائرنگ کو حد کو بڑھانے پرغور کر رہی ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی قومی اسمبلی اسمبلی ہال

پڑھیں:

سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور

سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔

قرار داد کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایسے واقعات صرف بلوچستان نہیں پورے ملک میں ہو رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان واقعے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ اسمبلی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، انصاف کا مطالبہ
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
  • سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
  • سلامتی کونسل: تنازعات کے پرامن حل پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور
  • اقوام متحدہ: تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پاکستانی قرارداد منظور
  • بلوچستان اسمبلی میں خاتون اور مرد کے قتل کی مذمتی قرارداد منظور
  • کامیاب سفارتکاری، سلامتی کونسل میں تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور
  • کامیاب سفارتکاری، سلامتی کونسل میں تنازعات کے پُرامن حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ منظور ۔
  • سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلیے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • پی آئی اے کے خریدار کو 5 برس میں 60 سے 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ضروت