پشاور میں گیس ناپید ہونے سے شہری رُل گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
رمضان المبارک میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری رل گئے اور وہ افطاری و سحری کی تیاری کے لیے شہری مہنگے داموں گیس سلینڈر کا استعمال کرنے لگے، بار بار شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس ناپید ہوگئی، جس کی وجہ سے شہری افطار و سحری کیلیے رُل گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری رل گئے اور وہ افطاری و سحری کی تیاری کے لیے شہری مہنگے داموں گیس سلینڈر کا استعمال کرنے لگے، بار بار شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔ پشاور شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، رمضںان المبارک میں بھی ترناب فارم، مسلم سٹى، ریلوے سٹیشن، غریب آباد، کارپوریشن کالونی، گلبہار سمیت دیگر علاقوں میں سحری و افطار کے وقت بھی گیس نہیں ہوتی جبکہ متعدد علاقوں میں سوئی گیس بلکل ختم ہوگئی ہے۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علاقوں میں کی وجہ سے سوئی گیس گیس نہ
پڑھیں:
پشاور: خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
پشاور:منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔