شاہ رخ کو 20 سال میں پہلی مرتبہ ’منت‘ چھوڑنا پڑ گیا، کہیں اور منتقلی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت ’منت‘ کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑنا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہونے والے ہیں، انکا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس ہیں۔
شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے ’منت‘ میں رہائش پذیر ہیں، لیکن مئی سے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہو رہا ہے۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب 90 کی دہائی کے بعد شاہ رخ خان کی رہائش کی عمارت میں کوئی دوسرا رہائشی بھی ہوگا، یعنی 20 سال بعد ان کے ’پڑوسی‘ ہوں گے۔
شاہ رخ خان کہاں شفٹ ہو رہے ہیں؟
شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان اور بچوں آریان، سہانا اور ابرام کے ساتھ باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع ایک لگژری اپارٹمنٹ بلڈنگ ’پوجا کاسا‘ میں منتقل ہو رہے ہیں۔ یہ عمارت معروف فلمساز واشو بھگنانی، ان کے بیٹے جیکی بھگنانی اور بیٹی دیپشیکھا دیشمکھ کی ملکیت ہے۔
شاہ رخ خان نے بلڈنگ کی پہلی، دوسری، ساتویں اور آٹھویں منزل پر دو ڈوپلیکس اپارٹمنٹ کرائے پر لیے ہیں۔ باقی منزلوں پر دیگر رہائشی رہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’منت‘ کی تزئین و آرائش مئی سے شروع ہوگی، جس میں بنگلے کی توسیع کا منصوبہ شامل ہے۔ چونکہ ’منت‘ ایک گریڈ تھری ہیریٹیج اسٹرکچر ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی تعمیراتی تبدیلی کےلیے قانونی اجازت ضروری تھی، جو اب حاصل کر لی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ اور انکا خاندان کم از کم دو سال کےلیے ’پوجا کاسا‘ میں رہیں گے۔
شاہ رخ خان کے نئے پڑوسی کون ہیں؟
’پوجا کاسا‘ میں بھگنانی خاندان کئی سالوں سے مقیم ہے۔ واشو بھگنانی اپنی اہلیہ کے ساتھ وہیں رہتے ہیں جبکہ ان کے بیٹے جیکی بھگنانی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی اسی عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان پوجا کاسا
پڑھیں:
عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔