حیدرآباد: بچہ جیل میں بچے سے مبینہ زیادتی، ہیڈ کانسٹیبل گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
حیدرآباد کی بچہ جیل میں ایک بچہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو بچہ جیل کے وارڈ میں تعینات تھا جسے کورٹ کے احکامات پر گرفتار کیا گیا، جووینائل جیل میں قید بچے نے سماعت کے موقع پر کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔
جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں اس کیلئے میڈیکل کروایا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہیڈ کانسٹیبل
پڑھیں:
جلوسوں کی گزرگاہوں سے تمام تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے جلوسوں کی گزرگاہوں سے تمام ناجائز تجاوزات، ہر قسم کی پارکنگ کے خاتمے کی ہدایات اور پولیس ڈیپلائمنٹ کو نمایاں مقامات پر کرنے و ڈیوٹی کی حساسیت پر آگاہی دینے پر زور دیا انہوں نے تمام ایس ایس پیز کو اپنے اپنے اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں اور تمام تر سہولیات سے آراستہ کنٹرول روم قائم کرنے اور لمحہ بہ لمحہ آگہی حاصل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ انہوں نے ہدایت دی کہ مساجد، مجالس، امام بارگاہوں، عوامی مقامات پر موٹر سائیکل سوار پولیس دستوں کے گشت میں اضافہ کیا جائے-ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید ہدایت جاری کی کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے تحت جلوسوں کی گزرگاہوں، مجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف سادہ و باوردی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں اور گشت، اسنیپ چیکنگ، سرپرائز چیکنگ، ناکہ بندی، پکٹنگ سمیت تمام جملہ حفاظتی انتظامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے -ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نیمتعلقہ ایس ایس پیز کو جلوسوں کی فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھنے کی بھی ہدایت بھی کی جبکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی و پارکنگ کے حوالے سے بھی ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صوتحال اور اشخاص کی اطلاع پولیس کو دیں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد رینج پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت اورقیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیگی ۔