جیمنی، اینڈرائنڈز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سرچ انجن گوگل کی اسسٹنٹ کی سروسز کی جگہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس جیمنی لینے کو تیار ہے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنی کو دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کی تازہ ترین اے آئی ماڈل جیمنی 2.5 کی خصوصیات کیا ہیں؟
ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کسی وقت ایسا ہو جائے گا اور آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین گوگل اسسٹنٹ کو جیمنی سے بدل سکیں گے۔
گوگل کی جانب سے اسسٹنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے سے قبل جیمنی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے گا تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ سروسز کو جیمنی میں تبدیل کرنے کا عندیہ پکسل 9 اسمارٹ فون میں جیمنی کو ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کی حیثیت دے کردیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اے آئی ٹیکنالوجی جیمنی سرچ انجن گوگل گوگل اسسٹنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی ٹیکنالوجی گوگل گوگل اسسٹنٹ گوگل اسسٹنٹ اسسٹنٹ کی گوگل کی
پڑھیں:
عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیئے گئے عہدے کو قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
عفت عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ثقافتی مشیر کے عہدے کی پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس ذمہ داری کے لیے منتخب کیے جانے پر شکر گزار ہیں، تاہم غور و فکر کے بعد انہوں نے یہ پیشکش عاجزی کے ساتھ مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ محکمہ ثقافت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں اور اس کی کامیابی کی خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر منظرِ عام پر آئی تھی کہ عفت عمر کو صوبے بھر میں ثقافت کی بحالی کے لیے مشیر مقرر کیے جانے کی تجویز دی گئی تھی، جس کا مقصد پنجاب کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔