اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے: اداکار دانش تیمور
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)حال ہی میں ایک لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، مشہور پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے کثرتِ ازدواج (ایک سے زیادہ شادیوں) کے بارے میں ایک چونکا دینے والا بیان دیا۔
اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک چیز کی اجازت اگر اللہ تعالیٰ نے دے دی تو وہ دے دی، کرنہیں رہے ناں وہ الگ بات ہے!
سامنے بیٹھی اپنی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اداکار نے کہا ” اللہ نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دی ہے،میں کر نہیں رہا وہ الگ بات ہے، جسے کوئی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔
اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ’یہ میرا پیار اور عزت ہے، اور فی الحال میں اپنی زندگی انہی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔”
سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، دانش تیمور اور عائزہ خان پاکستان کے سب سے پسندیدہ مشہور جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں، جو اپنی اسکرین اور حقیقی زندگی کی کیمسٹری کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، یاسر حسین کا حکومت پر طنز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:گلشن اقبال نیپا چورنگی میں کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے کی ہلاکت نے شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور اب اس المناک واقعے پر فنکار برادری کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے، مشہور اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن اور غفلت کو اس سانحے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔
اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد، ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی جبکہ شہریوں نے بھی ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں کی نااہلی پر شدید تنقید کی ہے۔
واضح رہےکہ اتوار کی شب تین سالہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا اور 14 گھنٹے طویل تلاش کے بعد اس کی لاش ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد ہوئی، واقعے نے سوالات اٹھا دیے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونا آخر کس کی غفلت ہے اور کب تک شہریوں کی جانیں اس لاپرواہی کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی؟
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال اب تک 5 بچوں سمیت 24 شہری کھلے نالوں اور گٹروں میں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود متعلقہ ادارے مؤثر حکمت عملی اور محفوظ انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوگی، ایسے دلخراش واقعات کا سلسلہ جاری رہے گا۔