قوم کو متحد کرنے کیلئے اے پی سی بلانی چاہیے، فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی رائے لی جائے، اگر قوم کو متحد کرنا ہے تو صدر مملکت کو اے پی سی بلانی چاہیے، ایوان صدر میں صدر مسلم لیگ نون، بانی پی ٹی آئی اور سربراہ جے یو آئی (ف) کو بلایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ قوم کو متحد کرنے کیلئے اے پی سی بلانی چاہیے۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد جنرل راحیل شریف نے سب کو اکٹھا کیا تھا، تمام جماعتوں کو اکٹھا کر کے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا، اس وقت بھی نیشنل ایکشن پلان جیسے اقدام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی رائے لی جائے، اگر قوم کو متحد کرنا ہے تو صدر مملکت کو اے پی سی بلانی چاہیے، ایوان صدر میں نوازشریف، بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کو بلایا جائے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں دہشت گردی کم ہوئی تھی، اس وقت کسی بھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہے، پی ٹی آئی کو پہلے اپوزیشن کا الائنس بنانا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قوم کو متحد پی ٹی آئی
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کے لیے سابق پی سی بی چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیض راجا کو دعوت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو مشاورت کے لیے ہیڈ افس آنے کی دعوت دے دی۔
مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔