وزیراعظم نے چینی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں کمی کیلیے شوگر ملز مالکان سے بات چیت کیلیے اسحق ڈار کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سے ملک میں چینی کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور فی کلو گرام قیمت 180 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چینی کی قیمت ایک روپیہ بڑھنے سے صارفین کی جیب سے 2.
وزیراعظم آفس نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 10 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔
کمیٹی پی ایس ایم اے کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت میں کمی پر بات چیت کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزراء رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر توقیر شاہ، طارق باجوہ، پی ایس ایم اے کے چار نمائندے شامل ہیں.
سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرینگے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ کمیٹی کو تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا، حکومت نے شوگر ملز مالکان کو بتایا کہ چینی کی اوسط پیداواری قیمت 153 روپے کلو ہے اور انڈسٹری کو خود ہی قیمتیں کم کرنی چاہئیں۔
حکام کے مطابق شوگر ملز نے کوئی بھی نئی قیمت مقرر کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے اندر 10 روپے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں27 روپے کا اضافہ ہوا۔
وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ایک اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ چینی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافے سے شوگر ملز مالکان کو 2.8 ارب روپے کا فائدہ ہوا جبکہ صرف ایک ہفتے میں انہوں نے 26 ارب روپے جبکہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے اب تک 76 ارب روپے کے اضافی فوائد حاصل کئے ہیں۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ وزیر اعظم کا چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری تک 757,779 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں جب صرف 33,101 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی، اس مالی سال میں برآمد میں 2190 فیصد اضافہ ہوا۔ برآمد کنندگان نے جولائی سے فروری کے عرصے کے دوران 407 ملین ڈالر کمائے۔
پی ایس ایم اے خیبرپختونخوا چیپٹر کے صدر سکندر خان نے کہا کرشنگ سیزن کے دوران گنے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں میں چینی کی قیمت چینی برا مد کے مطابق ارب روپے شوگر ملز
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔