زرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔
زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں اب پردہ کرتی ہوں اس لیے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔
زرنش خان نے لکھا ہے کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔
اُنہوں نے آخر میں لکھا ہے کہ آپ سب کے لیے یہ مہینہ مبارک ثابت ہو۔
یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023ء میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے فوراً بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی ساری پرانی تصاویر اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرانی تصاویر استعمال نہ سوشل میڈیا
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔