گاہک پرگرم کافی گرنے پرامریکی کمپنی سٹاربکس کو5 کروڑڈالرادا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) امریکی کافی کمپنی سٹار بکس کو گرم کافی گرنے سے متاثرہ گاہک کو پانچ کروڑ ڈالر ( تقریباً 14 ارب روپے)ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سٹاربکس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گاہک مائیکل گارسیا کو 50 ملین ڈالر ادا کرے جو کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو میں گرم کافی گود میں گرنے سے جھلس گیا تھا۔
مائیکل گارسیا کے وکلا نے کہا کہ کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو فروری 2020 میں پر کمپنی کے ایک ملازم نے مائیکل گارسیا کو تین بڑے سائز کے کافی کے کپ دیئے ، ملازم نے ان میں سے ایک گپ جس میں گرم کافی تھی، کو گتے کے کپ ہولڈر میں ٹھیک سے نہیں ڈالا تھا جس کی وجہ سے ملازم سے کپ لیتے ہوئے اس کپ سے گرم کافی مائیکل گارسیا کی گود میں گرگئی۔(جاری ہے)
اس کے بعد مائیگل گارسیا کو ہسپتال میں داخل ہونے اور ایک سے زیادہ پار جلد کی گرافٹنگ کے باوجود مائیکل گارسیا کو5 سال تک شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وکلا کے مطابق سٹاربکس نے قبل ازیں مائیکل گارسیا کی تکلیف کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا تھا لیکن جیوری کے مقدمے کی سماعت سے پہلے 30 ملین ڈالر میں تصفیہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم کافی کمپنی نے مائیکل گارسیا کے عوامی معافی اور پالیسی میں تبدیلی کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گارسیا کو گرم کافی
پڑھیں:
اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔
اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔
یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا دینے والا بن جائے تو اسمارٹ فون پر مسلسل لگے رہنے کی عادت کم ہوگی۔
اس وقت یہ کیس صرف چند ماڈلز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے مثلاً آئی فون 13 سے 17 تک۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت یہ کیس تقریباً 209 ڈالرز میں پیش کیا گیا ہے، اور پہلی شپمنٹس جنوری 2026 کے بعد متوقع ہیں۔