لاہور؛ آوارہ کتوں کو مارنے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج اور واک
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
لاہور میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ چوک سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی اورآگاہی واک کی گئی۔ احتجاجی واک میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ
مظاہرین نے کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی آفس لاہور کو لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن عائزہ حیدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کتوں کو مارنے پر پابندی عائد کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آوارہ کتوں کو مارنے
پڑھیں:
ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔
کراچی کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای...
شہری جوہر عباس نے درخواست میں کہا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔