مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردی کیخلاف افغان حکام سے بات چیت کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے ریاست کی پالیسیوں میں تسلسل کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا نقصان پاکستان کو بھگتنا پڑا، جبکہ نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں اتحادی بننے کا فیصلہ ایک سنگین غلطی تھی۔انہوں نے زور دیا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردی کے خلاف افغان حکام سے مذاکرات کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے

پڑھیں:

ارطغرل غازی کے اداکار انگین آلتان نے پاکستان کی دلچسپ یادیں شیئر کردیں

تاریخی ڈرامہ سیریل "دیرلیش: ارطغرل غازی" سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نے پاکستان کے دورے سے جڑی دلچسپ یادیں بتا دیں۔

سب کے دلوں پر راج کرنے والے انگین آلتان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے پاکستان کے دورے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ یادگار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں قیام کے دوران کورونا کے باوجود لوگ وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے۔ ایک بار وہ ہوٹل کے کمرے میں موجود تھے جب چند افراد اچانک ان کے کمرے میں تصاویر بنوانے آگئے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ کورونا جیسی کوئی چیز نہیں اور اس سے کوئی نہیں مرتا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مسجد میں امام صاحب سے ملاقات کے دوران ہزاروں افراد وہاں جمع ہو گئے۔ ان کے مطابق معلوم نہیں کیسے اُن کے مداحوں کو ان کی موجودگی کا پتہ چل گیا اور ہزاروں لوگ وہاں پہنچ گئے جو ان کیلئے حیرت انگیز منظر تھا جس کے بعد قومی محافظوں کو مداخلت کرنی پڑی۔

@s_rajput002

Engin Altin aka Ertugrul telling his experience in Pakistan ???????? #fyp #turkish

♬ original sound - ShoaibRajput

ارتغرل کے مرکزی اداکار کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کیلئے حیران کن تھا، لیکن دورہ پاکستان کا مجموعی تجربہ شاندار رہا اور وہاں کے لوگ بےحد محبت کرنے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انگین آلتان کے اس انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر پاکستانی انگین آلتان کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ارطغرل غازی سیریز کو پاکستان ٹیلی وژن پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا تھا، جس کے بعد انگین سمیت پوری کاسٹ کو پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی آبی دہشت گردی، یہ بات جذبات میں نہیں کہہ رہے، بلاول بھٹو
  • امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ
  • امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل 
  • امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل
  • افغان طالبان نے مغرب نواز شہریوں کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا
  • طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان
  • اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، مولانا شعیب احمد
  • کردستان ریجن کے اکثر حکام "متحد عراق" پر یقین نہیں رکھتے، شیخ قیس الخزعلی
  • یورپی حکام بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے روکیں، علی رضا سید
  • ارطغرل غازی کے اداکار انگین آلتان نے پاکستان کی دلچسپ یادیں شیئر کردیں