سستا اور آرام دہ سفر: حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
حسن ابدال(نیوز ڈیسک)شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت دینے کے لیے ٹیکسلا کے بعد اب حسن ابدال تا اسلام آباد الیکٹرک بس سروس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
حسن ابدال سے اسلام آباد کے لیے چلنے والی الیکٹرک بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس سے نہ صرف شہریوں کے سفری اخراجات کم ہوں گے بلکہ یہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار اشعر حیات خان نے وی نیوز کو بتایا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہمیشہ سے اپنے حلقہ کے لوگوں کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے نوٹس میں یہ بات لائی کہ حسن ابدال شہر کے بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد معیاری تعلیم کے حصول اور شہری روزگار کے سلسلے میں روزانہ اسلام آباد جاتے ہیں، اس پر گورنر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کرکے ان سے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے سے متعلق بات کی، جس کے بعد حسن ابدال سے اب الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: الیکٹرک بس سروس اسلام ا باد حسن ابدال
پڑھیں:
لاہور : اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
لاہور میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بسوں کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی جب کہ چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام دارالحکومت پہنچ گئی جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فرراٹے بھرتی نظر آئے گی. چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔رپورٹ کے مطابق 10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاون ڈپو میں کی جا رہی ہے. ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔