بڑی خوشخبری؛ ہارورڈ یونیورسٹی کا تعلیم، رہائش اور ہیلتھ انشورنس مفت کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
امریکا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہارورڈ نے جامعہ ہارورڈ نے طلبا کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیوشن فیس معاف کرانے کی سہولت سے اُٹھانے والوں میں سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا شامل ہوں گے۔
اسی طرح یونی ورسٹی 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا کی رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طلبا کے لیے ٹیوشن فیس کی معافی اور رہائش وغیرہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کا اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔
اس نئی پالیسی کا اطلاق 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں انرول ہونے والے طلبا پر ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روس میں انٹرنیٹ پرانتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پرجرمانہ لگانے کا اعلان
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)روس نے انٹرنیٹ پر انتہاپسندی سے متعلق مواد سرچ کرنے والے افراد پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔(جاری ہے)
روس کی پارلیمنٹ نے روس میں انتہاپسند سمجھے جانے والے مواد کو آن لائن تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ لگانے کی منظوری دے دی۔ ایسے افراد پر 5 ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس میں وی پی این استعمال کرنے پر بھی جرمانے کا قانون منظورکرلیاگیا۔دوسری جانب جرمانے کے فیصلے کی حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔