پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کا اعلان اور حلف برداری
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سابق امید وار صوبائی اسمبلی سید نجات حسین، حاجی محبوب علی، ریٹائرڈ پرنسپل ناصر حسین، سید مفید حسین میاں، حاجی جمشید علی، حاجی امجد علی، کربلائی ممتاز علی، حاجی احمد علی اور ساجد کاظمی کابینہ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کی ضلعی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور حلف برداری کا پروگرام ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلعی مشاورتی کونسل، سیاسی کونسل کے ممبران اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے بعد ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری صاحب سے مشاورت کے بعد صوبائی نمائندے سید مسرت کاظمی نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ سابق امید وار صوبائی اسمبلی سید نجات حسین، حاجی محبوب علی، ریٹائرڈ پرنسپل ناصر حسین، سید مفید حسین میاں، حاجی جمشید علی، حاجی امجد علی، کربلائی ممتاز علی، حاجی احمد علی اور ساجد کاظمی کابینہ میں شامل ہیں۔
اس موقع پر نو منتخب ضلعی صدر سید معین حسین الحسینی اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال کیا جائے گا اور توسیع تنظیم و تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، عنقریب یونین کونسل، نبھرہوڈ کونسل سطح پر اور ہر گاؤں کی سطح پر تنظیمی یونٹس بنائے جائیں گے اور کارکنان کی فعالیت و تربیت کے لئے خصوصی پروگرامات تشکیل دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی وحدت پر یقین رکھتے ہیں، ضلع کرم میں آباد اقوام کو بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ ضلع کرم کی آمن وآمان کی مخدوش صورتحال باہمی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی قائم رکھنے میں مضمر ہے مختلف اقوام کے درمیان تمام تنازعات علاقی معاہدوں کے ذریعے حل کرنے کوشش کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی کابینہ
پڑھیں:
پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے "آپریشن جاسمین" کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔ کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ یہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں جنہیں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں برقرار رکھا۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق پابندی کا شکار افراد نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔