حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، گہنور خان اسران
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الزامات کی سیاست پر نہیں، کراچی کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور رہے گا، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گہنور خان اسران نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں گہنور خان اسران نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے والے حافظ نعیم الرحمن ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے بینرز اور تختیاں لگا کر کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں، حکومت کراچی میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا دعوی جھوٹا ہے، ماضی میں بلدیاتی حکومت ایم کیو ایم اور قومی اسمبلی میں اکثریت پی ٹی آئی کے پاس رہی، کچھ عرصہ کے اندر پیپلز پارٹی نے کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، مگر کچھ جماعتیں صرف جھوٹ اور پراپیگنڈے پر سیاست کر رہی ہیں۔
ترجمان سندھ نے کہا کہ حکومت کراچی کے لوگ ترقی اور خدمت کی سیاست چاہتے ہیں، جماعت اسلامی اب ہمارا رستہ نہیں روک سکتی، فارم 45 تو بہانہ ہے، عوام نے بڑی ہی بے رحمی سے جماعت اسلامی کو انتخابات میں مسترد کردیا تھا۔ ترجمان سندھ نے کہا کہ حکومت جماعت اسلامی کو قومی اسمبلی کے حلقے میں صرف 239 ووٹ ملے لیکن کچھ عناصر انہیں زبردستی میئر بنانے کے لیے بے چین رہے۔ گہنور خان اسران نے کہا کہ بلاول ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس پر کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنا ماضی دیکھیں، کراچی کو یرغمال بنانے والے ہمیں طعنے نہ دیں، کراچی کے عوام سب جانتے ہیں اور جھوٹے دعوے کرنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن گہنور خان اسران جماعت اسلامی پیپلز پارٹی نے کہا کہ کی سیاست
پڑھیں:
پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت محض ایک سیاسی نظام نہیں بلکہ ایک ایسا اصولی طریقہ ہے جس میں عوامی رائے اور اعتماد کو اولیت حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان کے قیام کی بنیاد بھی جمہوری جدوجہد پر رکھی گئی تھی اور آج ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا راستہ بھی صرف جمہوری اقدار کو اپنانے اور ان کے استحکام سے ہو کر گزرتا ہے۔ جمہوریت میں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں اور اپنی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں۔ یہی نظام عوامی شمولیت، قانون کی بالادستی، باہمی احترام اور قومی وحدت کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ قوم کو سیاسی استحکام، معاشی خوشحالی اور سماجی انصاف میسر آ سکے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان جمہوری استحکام، عوامی حقوق کے تحفظ اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تمام سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کی بہتری کے لیے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔