طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
طورخم تجارتی گزرگاہ کو 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے طورخم سرحد پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہوگئے ہیں، جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔
سید جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عراق کا نیا فیصلہ: 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کے لیے زیارت پر پابندی
عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 50 سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق صرف وہ مرد زائرین، جن کی عمر 50 سال سے کم ہو لیکن وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں، زیارت کے لیے ویزا حاصل کرسکیں گے۔
اس فیصلے کا مقصد زائرین کے سفر کو منظم بنانا اور سیکورٹی اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔