کپتان کی انگریزی کا مذاق کیوں اُؑڑایا؛ عامر جمال میدان میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر آل راؤنڈر عامر جمال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر کو منہ توڑ جواب دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے آل راؤںڈر عامر جمال نے سابق کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ابھی ایک ویڈیو میری نظر سے گزری جو دیگر پلیٹ فارمز پر بھی گردش کررہی ہے، سابق کرکٹر بریڈ ہوگ کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑا رہے ہیں جو نہایتی شرمناک فعل ہے۔
مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا
عامر جمال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ ٹک ٹاکر بن جائیں کیونکہ آپکو دوسروں کا مذاق اڑانے پر وہاں توجہ مل جائے گی۔
گزشتہ روز بریڈ ہوگ کی قومی کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹیم ہڈل میں رضوان کی گفتگوحکام کو بُری لگ گئی
سابق آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کھلاڑی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو شیئر کی تھی، ویڈیو میں نقل اُتارنے والے شخص کی ویڈیو ویرات کوہلی سے ملتی ہے، سابق کرکٹر بریڈ ہوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ کوہلی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو وہ نقالی کرنے والا کہتا ہے کہ میں اور ویرات ایک جیسے ہیں، وہ پانی پیتے ہیں، میں بھی پانی پیتا ہوں، وہ کھانا کھاتے ہیں، میں بھی کھانا کھاتا ہوں، ہم ایک جیسے ہیں، ہم میں کوئی فرق نہیں۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا
اس کے بعد وہ رضوان کی انگلش کا مذاق اڑانے لگتے ہیں کہ جب ان سے پاکستان کی حکمت ون یا لرن سے متعلق سوال کیا تو وہ اس شخص نے پھر کپتان لہجہ اپناتا ہے جس پر ہوگ طنزیہ رضوان کی انگلش کی تعریف کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رضوان کی کپتانی "فراری سے رکشے" پر آگئی ہے
اس پر نقالی کرنے والا کہتا ہے کہ ہاں پاکستان میں ہر کوئی کہتا ہے کہ میری انگلش بہت اچھی ہے ان کی اس ویڈیو پر شائقین کی جانب سے کافی تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستانی کرکٹر کی توہین قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے دوران وکٹ کیپر بیٹر و کپتان محمد رضوان کو انگریزی کے باعث سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رضوان کی انگریزی کا مذاق سابق ا سٹریلوی کرکٹر کپتان محمد رضوان کا مذاق اڑانے مزید پڑھیں عامر جمال کا مذاق ا
پڑھیں:
سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا
ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی
سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں جبکہ فاسٹ بولر بھی بالکل شریف بچوں کی طرح ان کے آگے سر جھکائے کھڑے رہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
عروج ممتاز نے اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حسن علی کے بالوں کو نیا اسٹائل دیا ہے جو کہ حسن کو بھی پسند آیا ہے۔ان تصویروں کو کرکٹ کے شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔