صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج دورہ کوئٹہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کا آج دورہ کوئٹہ متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ صدر سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔اور صدر آصف زرداری گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ دورے کے دوران، صدر آصف زرداری پیپلز پارٹی کے وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں صوبائی ترقی، سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے؛ صدرِ مملکت
ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے اور دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔
صدر آصف علی زرداری اس وقت چین کے دورے پر ہیں۔ اُن کی اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکریٹری چن شیاؤجیانگ سے ملاقات ہوئی ہے۔ چن شیاؤجیانگ نے صدر زرداری کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے اور دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے چین سے تعاون جاری رکھے گا اور دونوں ممالک زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے۔
ای سی سی اجلاس؛ ریکوڈیک منصوبے کیلئے اہم تجاویز کی منظوری
صدرِ مملکت نے چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک میں بذریعہ سڑک سفر کر سکیں گے۔
اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکریٹری چن شیاؤجیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین دہشتگردی، علیحدگی پسندی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ دونوں ممالک کے 8 شہر سسٹر سٹی معاہدے ہیں۔ ان میں اُرمچی اور پشاور بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس فروری میں آپ (صدر زرداری) اور چینی صدر کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے پر سی پیک کے دوسرے مرحلے کی رفتار تیز ہوئی ہے۔
چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں بحق 2 زخمی
چن شیاؤجیانگ نے بتایا کہ سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ یہ خوشحالی اور پائیدار امن کا مرکز بن چکا ہے اور اس کی جی ڈی پی 5.6 کھرب یوان سے تجاوز کر گئی ہے۔