پاکستان نے دہشت گردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کے اشارے دے دیے اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دشمنوں کے پیچھے کسی بھی ملک جانا پڑے تو جائیں گے۔

نجی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے کسی بھی ملک میں جانا پڑے تو جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ٹی ٹی پی کو واپس اس لیے لایا گیا تاکہ ایک نجی ملیشیا قائم کی جاسکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے، تاکہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے، حکومت سیکیورٹی اداروں کو تمام درکار وسائل فراہم کرے گی، تاکہ قوم کو دہشت گردوں سے بچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد بھی وزیر دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور فیصلہ کن اقدام ترتیب دیے جارہے ہیں، سویلین اور فوجی قیادت دشمن کے خلاف قوم کو ایک پیج لانے کی بات ہورہی ہے اور اس جنگ میں پاکستان کی فتح ہوگی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی، سترہ طالبان جنگجو ہلاک
  • امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے، خواجہ آصف
  • دہشتگردوں کو افغانستان میں ریاستی سرپرستی حاصل: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
  • چاغی میں دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے، دیگر ساتھی آپریشن میں مارے گئے، سرفراز بگٹی
  • دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت
  • دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • افغان دشمنی کی وضاحت
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 13 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں بڑا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک